۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کمال ثریا

حوزہ/ قم المقدسہ میں واقع حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے بین الاقوامی امور کے دفتر نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ 21 مارچ 2022 سے 21 مارچ 2023 تک ہزاروں غیر مسلم زائرین حرم حضرت معصومہ (س) میں زیارت کے لئے پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے بین الاقوامی امور کے دفتر کے سربراہ کمال ثریا اردکانی نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 87 ممالک سے تقریباً 7000 غیر مسلم زائرین نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بہن حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں زیارت کے لئے تشریف لائے۔

ارادکانی کے مطابق، سال 21 مارچ 2022 سے 21 مارچ 2023 کے درمیان 50 ممالک سے تقریباً 75 ہزار مسلمان زائرین حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم کی زیارت کے لیے قم پہنچے ہیں۔ ثریا اردکانی کے مطابق حرم مطہر کی زیارت کے لیے پہنچنے والے غیر مسلم زائرین کا تعلق سپین، پولینڈ، اٹلی، امریکہ، روس، جرمنی، ہالینڈ، فرانس، جمہوریہ چیک اور چین سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .